اشاعتیں

میری کہانی ، میری زبانی حصہ 1

تصویر
میری کہانی ، میری زبانی حصہ (1) کبھی کبھی انسان خود کو بدلنا چاہتا ہے، اپنے رویّے میں نرمی لانا چاہتا ہے، پرانی رنجشیں بھلا کر دوبارہ بات شروع کرنا چاہتا ہے؛ لیکن افسوس کہ بعض لوگ اسے بدلنے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انسان ہمیشہ ویسا ہی رہے جیسا وہ برسوں پہلے تھا۔ کچھ عرصے بعد میں نے ایک شخص کو، جس سے کسی رنجش کی وجہ سے کافی عرصے سے بات چیت بند تھی، صرف خیریت دریافت کرنے کے لیے پیغام کیا۔ سلام کیا تو جواب آیا: ’’کون؟‘‘ میں نے اپنا تعارف کروایا کہ ’’میں سہیل خان ہوں۔‘‘ پھر پوچھا گیا: ’’میسج کرنے کی کوئی وجہ؟‘‘ میں نے کہا: ’’نہیں، بس ویسے ہی خیریت معلوم کرنے کے لیے۔‘‘ اس کے بعد جب کوئی جواب نہیں آیا تو میں نے ’’خدا حافظ‘‘ کہہ کر بات ختم کر دی۔ اس واقعے کو بیان کرنے کا مقصد کسی کی شکایت کرنا نہیں، بلکہ صرف ایک بات سمجھانا ہے کہ * *ہر انسان کو بدلنے کا حق اور موقع ملنا چاہیے۔ * * کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان اپنی غلطی محسوس کر لیتا ہے، کبھی دل میں احساس پیدا ہو جاتا ہے، کبھی وہ اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر پہل کرتا ہے۔ لیکن اگر سامنے والا پہلے ہی یہ طے کر لے کہ ’’یہ ضرور کسی...

نام کی اہمیت اور “بنتِ فلاں” کا مسئلہ

تصویر
نام کی اہمیت اور “بنتِ فلاں” کا مسئلہ انسان کی سب سے پہلی پہچان اس کا نام ہوتا ہے۔ دنیا میں جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو والدین کی اولین خوشیوں میں سے ایک خوشی یہ ہوتی ہے کہ وہ اس کے لیے ایک اچھا، بامعنیٰ اور خوبصورت نام منتخب کریں۔ نام صرف چند حروف کا مجموعہ نہیں ہوتا بلکہ یہ انسان کی شناخت، اس کی شخصیت، اس کے خاندانی پس منظر اور اس کے وجود کی علامت ہوتا ہے۔ اسی لیے اسلام نے بھی اچھے نام رکھنے کی ترغیب دی ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمدہ اور پاکیزہ نام رکھنے کی تعلیم دی، بلکہ بعض ناموں کو بدل بھی دیا تاکہ انسان کی پہچان اچھی صفات کے ساتھ ہو۔ آج کل ایک عجیب رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بعض لوگ اپنا اصل نام ظاہر کرنے کے بجائے “بنتِ فلاں” یا “ابنِ فلاں” لکھنے کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ خصوصاً سوشل میڈیا پر بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نام ظاہر کرنا شاید حیا کے خلاف ہے، یا اس میں کوئی شرعی خرابی ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اپنا اصل نام بتانا نہ کوئی گناہ ہے، نہ بے پردگی، اور نہ ہی کوئی معیوب بات۔ نام آخر کیوں ضروری ہے؟ ذرا غور کیجیے! اگر نام کی کوئی اہمیت نہ ہوتی تو: والد...

امتحان داخلہ دار العلوم دیوبند برائے پنجم عربی

تصویر

امتحان داخلہ : مظاہر علوم جدید : برائے دورۂ حدیث شریف ،

تصویر

امتحان داخلہ دار العلوم دیوبند برائے هفتم عربی

تصویر

امتحان داخلہ دار العلوم دیوبند برائے ششم عربی

تصویر

السمح المحمود فی حل سنن ابی داؤد جلد چہارم (4) نیو مدرسہ سہیل خان (New Madarsa ).pdf

تصویر